پاکستان کیلیے نئے امریکی سفیر جلدذمے داریاں سنبھال لیں گے

اولسن کی امریکامیں حناکھرسے ملاقات،نئی ذمے داریوں سمیت دیگرمعاملات پرتبادلہ خیال.


INP September 24, 2012
اولسن کی امریکامیں حناکھرسے ملاقات،نئی ذمے داریوں سمیت دیگرمعاملات پرتبادلہ خیال۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے لیے امریکی سفیررچرڈاولسن آئندہ چندروزمیں اسلام آباد پہنچ کر ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔

رچرڈ اولسن سبکدوش ہونے والے امریکی سفیر کیمرون منٹر کی جگہ لیں گے جنھوں نے اس سال مئی میں 18ماہ سفیر رہنے کے بعد عہدے سے سبکدوش ہونے کااعلان کیاتھا۔سفارتکاری کا 30سالہ تجربہ رکھنے والے رچرڈ اولسن رواں برس جون تک کابل میں واقع امریکی سفارت خانے میں معاشی وترقیاتی امورکے رابطہ کار کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ 2008 سے لیکر2011 تک متحدہ عرب امارات میں بھی امریکی سفیررہے ہیں۔رچرڈاولسن سے امریکاکے دورے پر موجود پاکستانی وزیرخارجہ حناربانی نے بھی ملاقات کی جس میں اولسن کی نئی ذمے داریوں سمیت دیگر معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ رچرڈاولس نے پاک امریکا تعلقات کومستحکم بنانے کیلیے اپنابھرپورکرداراداکرنے کاعزم ظاہرکیاہے۔