عمران خان اورطاہرالقادری کا ضمانت قبل از گرفتاری کامشورہ قبول کرنے سے انکار

آزادی اور انقلاب مارچ کو یقینی بنانے بچنے کے لئے قائدین ضمانت قبل ازگرفتاری کروالیں، وکلا کے دونوں رہنماؤں کو مشورے


INP August 09, 2014
10 اگست کو طاہر القادری نے یوم شہدا اور عمران خان نے 14 اگست کو آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کو وکلا نے ضمانت قبل ازگرفتاری کامشورہ دے دیا تاہم دونوں قائدین نے ضمانت قبل ازگرفتاری کروانے سے انکارکردیا ہے۔

۔دونوں جما عتوں کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پارٹی کے وکلا اور پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے عمران خان اور طاہر القادری کومشورہ دیا ہے کہ وہ آزادی اور انقلاب مارچ کی قیادت کویقینی بنانے اور پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لئے ضمانت قبل ازگرفتاری کروالیں لیکن دونوں جماعتوں کے قائد ین نے اس مشورے کو مسترد کردیاہے۔

واضح رہے کہ 10 اگست کو طاہر القادری نے یوم شہدا اور عمران خان نے 14 اگست کو آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔