افتخارچوہدری نے انتخابات میں کوئی دباؤ نہیں ڈالا فخرالدین جی ابراہیم

کچھ باتیں ایسی تھیں کو انتخابی عمل سے پہلے ہوجاتیں توبہتر نتائج حاصل ہوتے،سابق چیف الیکشن کمیشن


INP August 09, 2014
وجودہ حالات میں سیاستدانوں کوصبروتحمل کامظاہرہ کرنا چاہیے، فخر الدین جی ابراہیم فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سابق چیف الیکشن کمیشن جسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم نے کہاہے کہ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے انتخابات کے دوران ہم پرکسی طرح کاکوئی دباؤنہیں ڈالاتھا۔

کراچی میں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگوکرتے ہوئے سابق چیف الیکشن کمشنر نے 11 مئی کو ہونے والے انتخابی عمل میں بعض نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کچھ باتیں ایسی تھیں کو انتخابی عمل سے پہلے ہوجاتیں تو بہتر نتائج حاصل ہوتے۔ پہلی فوج کو انتخابات میں معاونت کا کردار زیادہ ملناچاہیے تھا، انتخابات مختلف مراحل میں ہونے چاہئیں تھے، مختلف مراحل میں انتخابات کرانے سے محدود وسائل کا بہتر انداز میں استعمال کیا جاسکتا تھا لیکن الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کے درمیان اس معاملے پراتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ 2013 کے انتخابات کے بعد عذر داریاں سننے کے لئے الیکشن ٹریبونلزمیں صرف حاضرسروس ججزتعینات ہونے چاہیے تھے۔

سابق چیف الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے انتخابات کے دوران ہم پرکسی طرح کاکوئی دباؤ نہیں ڈالا تھا۔ موجودہ حالات میں سیاستدانوں کوصبروتحمل کامظاہرہ کرنا چاہیے، جمہوریت کو ڈی ریل نہ ہونے دیں۔