کراچی: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت بلال عرف ڈاڈا ولد محمد حسین اور عبداللہ ولد محمد مبارک کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر October 03, 2025

کراچی:

ابراہیم حیدری پولیس نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے اور ویڈیو بنانے والے درندہ صفت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت بلال عرف ڈاڈا ولد محمد حسین اور عبداللہ ولد محمد مبارک کے نام سے کی گئی، ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایاکہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا تھا۔

متاثرہ بچی کے والد کو واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

ابراہیم حیدری پولیس نے متاثرہ بچی کے والد محمد یوسف کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے  انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کردیا۔

مقبول خبریں