بھارت کے نقشے پرکوئی تبدیلی نہیں لائی جاسکتیانتھونی

پاکستان اور چین سے مستحکم تعلقات چاہتے ہیں لیکن ملکی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں ہوگا۔


INP September 24, 2012
پاکستان اور چین سے مستحکم تعلقات چاہتے ہیں لیکن ملکی سالمیت پرسمجھوتہ نہیں ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارتی وزیردفاع اے کے انتھونی نے کہاہے کہ ملکی سالمیت پرکسی سے سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

پاکستان اورچین سے مستحکم تعلقات چاہتے ہیں،دونوں ممالک کے ساتھ بات چیت کاعمل جاری ہے،اس کامطلب یہ نہیں ہے کہ بھارتی نقشے پرکسی طرح کی تبدیلی لائی جاسکے ۔جبل پورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بھارت پاکستان اورچین کے ساتھ مستحکم رشتوںکا خواہاں ہے،پاکستان اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اوراس سلسلے میں دونوں ممالک کے ساتھ بات چیت کاعمل بھی جاری ہے۔ بھارتی وزیردفاع کابیان ایسے موقع پرسامنے آیا ہے جب بھارت،چین اورپاکستان کے ساتھ مختلف مسائل بشمول سرحدی تنازعات پرمذاکرات کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔