خط لکھا جائیگا صدر کیخلاف کیسز نہیں کھلیں گے فوادچوہدری

سینئر ججز عدالت کے احترام کیلیے کردار ادا کریں، بلاول بھٹو کی سالگرہ پر تقریب سے خطاب.


Numainda Express September 24, 2012
سینئر ججز عدالت کے احترام کیلیے کردار ادا کریں، بلاول بھٹو کی سالگرہ پر تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور فواد چوہدری نے کہاہے کہ25ستمبر کو خط لکھا جائے گا لیکن صدر مملکت کے خلاف مقدمات نہیں کھلیں گے۔

سپریم کورٹ کے سینئر ججز عدالت کے احترام کیلیے اپنا آئینی کردار ادا کریں۔ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب اور افنان بٹ اورفضل الرحمن بٹ کے ظہرانے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی فرد کی نہیں، قانون کی بالادستی ہونی چاہیے،خط لکھنے پرمیرے تحفظات ہیں لیکن یہ پارٹی کا فیصلہ ہے، خط لکھنے سے بھی عدلیہ خوش نہیں ہوگی، ہنگاموں کے دوران امن وامان کنٹرول کرنا صوبوں کی ذمے داری ہے لیکن پنجاب، سندھ اور دیگر صوبائی حکومتوں نے ذمے داری پوری نہیں کی۔

مقبول خبریں