لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سےمتعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

ہائیکورٹ میں سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی


کورٹ رپورٹر October 22, 2025

سندھ ہائیکورٹ نے سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ میں سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

ایس ڈی پی او اور سچل کے ایس ایچ او عدالت میں پیش ہوئے, پولیس افسران نے کہا کہ لاپتا شہری کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

درخواستگزار نے کہا کہ نثار پہنور تقریباً 2 سال سے لاپتا ہیں، پولیس کو والد کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔ اگر کسی کیس میں مطلوب ہیں تو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ نثار پہنور کی عدم بازیابی پر عدالت پولیس پر برہم ہوگئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دونوں افسران لاپتا افراد کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہے۔

عدالت نے پولیس کو نثار پہنور کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او تھانہ سچل کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے 18 نومبر کو پولیس سے ایف آئی آر کی کاپی بھی طلب کرلی۔

مقبول خبریں