ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

آئی سی سی کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف بھی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے


اسپورٹس ڈیسک November 08, 2025

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن کا معرکہ آج ہوگا۔

میچ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا جس کی تمام ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں۔

آئی سی سی کی طرف سے 2 میچز کی پابندی ختم ہونے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف بھی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2  وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

مقبول خبریں