سری لنکن کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی درخواست، بورڈ کی دورہ پاکستان مکمل کرنے کی ہدایت

سری لنکن کرکٹ ٹیم ایک روزہ سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان میں موجود ہے


ذوالفقار بیگ November 12, 2025

حکومت پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشیں کی بدولت سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے دورہ  پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو دورۂ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ  سے کہا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی دورہ جاری نہیں رکھنا چاہتا تو اس کے متبادل کا انتظام کیا جائے گا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکن کھلاڑیوں کو سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کروائی ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ، ٹیم اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

 سری لنکن ٹیم کے تمام کھلاڑی پاکستان میں رکنے پرآمادہ ہوگئے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین چودہ نومبر کو اور سولہ نومبر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے

اس سے قبل چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے سے ملاقات میں کہا تھا کہ سری لنکن ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے، ٹیم کے کھلاڑی ہمارے اسٹيٹ گیسٹ ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے ایک روزہ سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان آئی سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ ادھورا چھوڑ کروطن واپسی کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان ملاقات 90 منٹ تک جاری رہی۔ جس میں سربراہ پی سی بی نے سری لنکن ٹیم ممبران کے تمام تحفظات دور کئے اور انہیں دورہ پاکستان جاری رکھنے پر آمادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ہر ایشو کو بہترین انداز سے حل کیا اور تمام پلیئرز کو بتایا کہ میں ذاتی طور پر تمام پلیئرز کی سیکیورٹی کو سپروائز کریں گے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن پلیئرز کی فیملیز کو پاکستان آکر میچز دیکھنے کی دعوت دی۔

مقبول خبریں