دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے سجناں وی مر جانا، طیارہ حادثے پر آفریدی کا ردعمل

دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس فضا میں کرتب دکھاتے ہوئے اچانک گر کر تباہ ہوگیا


احتشام بشیر November 21, 2025
فوٹو: فائل

پشاور:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی میں نمائش کے دوران بھارتی طیارے کے حادثے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خوش نہیں ہونا چاہیے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ کسی کے غم پر خوش نہیں ہونا چاہیے، دشمن مرے تے خوشی نہ کرییے سجناں بی مر جانا ہے۔

خیال رہے کہ دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس فضا میں کرتب دکھاتے ہوئے اچانک گر کر تباہ ہوگیا اور پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ جنگی طیارے کا حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا اور حادثے کے باعث ایئر شو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پالیسیوں کے حوالے سے کہا کہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی صحیح سمت جارہے ہیں اور کرکٹ میں ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند کھلاڑیوں کو کھلایا جا رہا ہے اور دیگر کو آرام دیا جا رہا ہے اور ورلڈ کپ آرہا ہے، جس کے لیے تیاری جاری ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیموں کا اضافہ کھلاڑیوں کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ ٹیموں کے اضافے سے کھلاڑیوں کو موقع ملے گا۔

مقبول خبریں