کراچی، پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی، والد زیر حراست

 زخمی ہونے والے شخص کے سینے میں گولی لگی ہے حالت تشویشناک ہے


اسٹاف رپورٹر November 28, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

پٹیل پاڑہ دربند بازار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے زخمی ہونے والے شخص کے والد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے پٹیل پاڑہ دربند بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتل منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عثمان ولد نیاز کے نام سے کی گئی، زخمی ہونے والے شخص کے سینے میں گولی لگی ہے اور حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے، پولیس نے زخمی ہونے والے شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے والد کو حراست میں لے کر ایک پستول برآمد کر کے قبضے میں لے لیا، واقعے کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں