عثمان خواجہ کا پرتھ کی پچ پر نامناسب تبصرہ، بڑی مشکل میں پھنس گئے

عثمان خواجہ کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی بھی ممکن ہے


اسپورٹس ڈیسک November 29, 2025

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پرتھ ٹیسٹ کی پچ پر نامناسب تبصرہ کرنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ نے اپنی فاؤنڈیشن کے ظہرانے کے موقع پر آئی سی سی کی جانب سے ’بہت بہترین‘ قرار دی جانے والی پرتھ ٹیسٹ کی پچ پر نامناسب تبصرہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلی کرکٹ بورڈ کے حکام نے موقف اپنایا ہے کہ عثمان خواجہ کا پچ سے متعلق ایسے تبصرہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔

آسٹریلوی بورڈ عثمان خواجہ سے ان کے تبصرے پر وضاحت طلب کرے گا اوران کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی بھی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ کو پہلے ہی برسبین ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے کے لیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

وہ پرتھ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ہی انجری مسائل کے باعث اوپننگ نہیں کرسکے تھے۔

مقبول خبریں