انٹرنیشنل کرکٹر کو خاتون پر حملہ اور فون چوری کے الزام میں تین سال قید

انہوں نے ایک خاتون کو دیکھا اور اچانک اس پر حملہ کر کے اس کا فون چھین لیا


اسپورٹس ڈیسک November 29, 2025

پاپوا نیوگنی کے وکٹ کیپر بلے بازکلپلنگ ڈوریگا کو ایک خاتون پر حملہ کرکے اس کا موبائل فون چھیننے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 30سالہ ڈوریگا  جرسی میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ چیلنج لیگ میں اپنے ملک کی نمائندگی کررہے تھے۔

وہ ڈنمارک اور کویت کے خلاف میچ کھیل چکے تھے اور مزید مقابلے بھی شیڈول تھے۔

واقعہ 25 اگست کو راتتقریباً  ڈھائیبجے پیش آیا جب ڈوریگا ہوٹل واپس جا رہے تھے۔

ہیلری اسٹریٹ، سینٹ ہیلئیر میں انہوں نے ایک خاتون کو دیکھا اور اچانک اس پر حملہ کر کے اسے زمین پر گرا دیا، جس کے بعد اس کا فون چھین لیا۔

پولیس کے پاس خاتون کے زخموں کی تفصیلات موجود نہیں، تاہم ڈوریگا کو اسی دن گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اگلے روز ان پر ڈکیتی کا باضابطہ مقدمہ دائر کیا گیا اور 27 اگست کو جرسی مجسٹریٹس کورٹ میں انہوں نے جرم تسلیم کر لیا۔

بعد ازاں 28 نومبر کو رائل کورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے انہیں تین سال قید کی سزا سنا دی، جس سے ان کے کرکٹ کیریئر پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں