پاکستان کی امدادی ٹیم سی 130 طیارے کے ذریعے کولمبو پہنچ گئی

ہائی کمشنر آف پاکستان کولمبو میجر جنرل فہیم العزیز اور سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ نے استقبال کیا


اسٹاف رپورٹر December 03, 2025

کراچی:

پاکستان کی جانب سے سی 130طیارے کےذریعے بھیجی گئی امدادی ٹیم کولمبوپہنچ گئی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق امدادی ٹیم وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پرسری لنکا میں حالیہ سیلاب میں مدد کےلیے بھیجی گئی ہے.

ہائی کمشنرآف پاکستان کولمبومیجرجنرل فہیم العزیزاور سری لنکن ڈپٹی منسٹرپورٹ نے پاکستانی ریسکیو ٹیم کا استقبال کیا۔

پاکستانی سفیرنےحکومت پاکستان کی جانب سےبھیجی گئی خصوصی ٹیم کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اورسب سے مصافحہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق سیلاب متاثرین کیلئے حکومت پاکستان  کی جانب سے جلد 200 ٹن کی امداد براستہ سمندر بھی جلد پہنچ جائےگی۔

مقبول خبریں