کراچی؛ غریب آباد میں ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

زخمی پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا


اسٹاف رپورٹر December 04, 2025

کراچی:

غریب آباد گولڈن ٹی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق شریف آباد تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی تھی تاہم ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار 38 سالہ شاہ رخ ٹانگ پر گولی لگے سے زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

مقبول خبریں