سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے 4ہزار 191ڈالر کی سطح پر آگئی


اسٹاف رپورٹر December 04, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کی کمی سے 4ہزار 191ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 700روپے کی کمی سے 4لاکھ 41ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 457روپے گھٹ کر 3لاکھ 78ہزار 482روپے کی سطح پر آگئی۔

مقبول خبریں