علی ظفر نے ہدایتکاری کے میدان میں لمبی اننگز کھیلنے کی ٹھان لی

ٹی وی کمرشل اور وڈیو کی ہدایات دے چکا ہوں، فلم کی کہانی اور میوزک پر کام شروع ہے، علی ظفر


Showbiz Reporter August 13, 2014
ٹی وی کمرشل اور وڈیو کی ہدایات دے چکا ہوں، فلم کی کہانی اور میوزک پر کام شروع ہے، علی ظفر فوٹو: فائل

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفرنے ہدایتکاری کے میدان میں لمبی اننگز کھیلنے کی ٹھان لی۔

وہ جلد ہی بطور ہدایتکار ایک فلم بنانے کاارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے انھوں نے کاغذی کارروائی شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ علی ظفرنے بطور ڈائریکٹر کچھ ٹی وی کمرشل شوٹ کیے ہیں جب کہ ایک گیت کا وڈیو بھی ڈائریکٹ کیا ہے۔ جب اس سلسلہ میں علی ظفر سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے '' ایکسپریس'' کو بتایا کہ فن مصوری، گلوکاری، ماڈلنگ ، میوزک کمپوزر اوراداکاری کے شعبوں میں کام کرنے کے بعد اب میں ڈائریکشن کرنے کاارادہ رکھتا ہوں۔ میں نے سات ٹی وی کمرشل ڈائریکٹ کیے ہیں جب کہ ایک گیت کی وڈیو بھی ڈائریکٹ کرچکا ہوں۔

یہ تجربہ بالکل منفرد اور بہت چینلجنگ تھا لیکن میں نے اس کوبخوبی نبھایا۔ اسی لیے اب میں بطور ڈائریکٹر پاکستان میں فلم بنانا چاہتا ہوں جس کی کہانی، میوزک پرکام شروع کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بطور ڈائریکٹر اپنی پہلی فلم کوخود پروڈیوس کرونگا اور مجھے امید ہے کہ بطور ڈائریکٹر میری فلم پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مقبول خبریں