نیشنل گیمز: جیولین اسٹار ارشد ندیم کل ایکشن میں دکھائی دیں گے

ارشد ندیم کوئٹہ نیشنل گیمز میں بھی 78.02 میٹر تھرو کرکے گولڈ میڈل جیت چکے ہیں


محمد یوسف انجم December 07, 2025

نیشنل گیمز کا میلہ کراچی میں جاری ہے جس میں جیولین اسٹار ارشد ندیم کل ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی بلاول بھٹو کے سامنے  نمائشی تھرو کی تھی۔

پروگرام کے مطابق جیولین تھرو ایونٹ پیر کی صبح گیارہ بج کر پنیتالیس منٹ پر شروع ہوگا جس میں ارشد ندیم واپڈا کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں ریکارڈ تھرو کرنے والے ارشد ندیم نے حال ہی میں ریاض میں منعقدہ اسلامک گیمز میں 83.05 میٹر تھرو کرکے سونے کا  تمغہ اپنےنام کیا تھا۔

ارشد ندیم نے کوئٹہ نیشنل گیمز میں بھی 78.02 میٹر تھرو کرکے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

مقبول خبریں