کراچی:
شہر قائد کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی روڈ نمبر 12 رحمانیہ مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عبدالطیف ولد حاجی پنو کے نام سے کی گئی۔
فائرنگ کا واقعہ لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا ، پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔