اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

بلدیاتی قانون 2015 کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے


آمنہ علی December 09, 2025

اسلام آباد:

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی قانون 2015 کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 22 تا 27 دسمبر جمع ہوں گے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر تا 3 جنوری ہوں گے، امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 جنوری کو الاٹ ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن بلدیاتی انتخابات میں ڈی آر او ہوں گے۔ اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

مقبول خبریں