سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے مونس علوی کی اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی

صوبائی محتسب نے ہراسانی کی شکایت پر مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور جرمانے کا حکم دیا تھا


کورٹ رپورٹر December 09, 2025

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کیخلاف سماعت سے انکار کردیا۔

ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کیخلاف سماعت ہوئی۔

آئینی بینچ نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت نے مونس علوی کی اپیل دوسرے بینچ کو ارسال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

صوبائی محتسب نے ہراسانی کی شکایت پر مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور جرمانے کا حکم دیا تھا۔

مقبول خبریں