لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 58 سال کی ہونے کے باوجود اب بھی حسن و نزاکت میں کسی سے کم نہیں جس کا راز آج پہلی بار خود بتادیا۔
مادھور ڈکشٹ حیران کر دینے والی اداکارہ ہیں، ان کی خوبصورتی کے چرچے عام ہیں اور آج بھی وہ کسی کم عمر ہیروئن کے مقابلے میں کہیں زیادہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔
ان کے مداح بھی جاننا چاہتے تھے کہ آخر اداکارہ ایسے کیا جتن کرتی ہیں جس سے مادھوری نے اپنی جلد کو تاحال چمکدار اور فٹنس کو برقرار رکھا ہوا ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں انھوں نے بالآخر اس راز سے پردہ اُٹھا ہی دیا۔
مادھور ڈکشٹ نے کہا کہ جلد کی حفاظت اور خوبصورتی کے لیے صرف کریم اور لوشن سے کام نہیں چلتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ خوبصورتی انسان کے اندر سے آتی ہے۔ مثبت سوچ ہو اور دل و دماغ کو پُرسکون رکھا جائے تو خوبصوتی کبھی نہیں ڈھلتی۔
مادھوری نے مزید کہا کہ اگر زندگی کے بارے میں اچھا زاویہ نہیں ہے تو آپ کی اصل خوبصورتی کبھی دنیا کے سامنے نہیں آئے گی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں زندگی کے مثبت پہلو دیکھتی ہوں، لوگوں سے ملنا اور ان کی کہانیاں سننا مجھے اچھا لگتا ہے اور ان کے مسائل حل کرکے مجھے خوشی ہوتی ہے۔
مادھوری ڈکشٹ نے بتایا کہ یہی لازوال خوشی اور اندرونی سکون میری جلد اور شخصیت میں جھلکتے ہیں اور ایسا دنیا کی کوئی بھی اسکن پروڈکٹ نہیں کرسکتی۔