کراچی، سچل پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا


اسٹاف رپورٹر December 10, 2025

کراچی:

شہر قائد میں سچل پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے بدھ کو رات گئے رم جھم ٹاور کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں، موبائل فون، کیش رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

مقبول خبریں