مہاراشٹر کی ریاستی اسمبلی میں ایک رکن کے احتجاج کا منفرد اور دلچسپ طریقہ اس وقت دنیا بھر میں وائرل ہو رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی اسمبلی کے رکن شرد سونوانے کے تیندوے کی کھال سے مشابہ لباس پہن کر اجلاس میں شرکت نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔
حکمراں جماعت کے ارکان نے اس حرکت کو اسمبلی کی توہین سے تعبیر کیا اور رکن اسمبلی کی معطلی کا بھی مطالبہ کردیا۔
تاہم اپوزشین جماعتوں نے شرد سونوانے کا دفاع کرتے ہوئے اس انوکھے احتجاج کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ شاید اس طرح حکومت کے کان پر جُوں رینگ جائے۔
احتجاج کرنے والے رکن اسمبلی نے بتایا کہ ریاست میں تیندووں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ 2014 سے یہ مسئلہ اٹھا رہا ہوں مگر حکومت اسے مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔ اس لیے یہ قدم اُٹھانا پرا ہے۔
رکن اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کی جائے اور تیندو کے لیے ریسکیو سینٹرز قائم کیے جائیں۔ جہاں 2 ہزار تیندوؤں کو رکھنے کی گنجائش ہو۔