کراچی: سپر ہائی وے پر تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی، خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

حادثے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی


اسٹاف رپورٹر December 12, 2025

کراچی:

سپر ہائی وے پر تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان ایدھی کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپرہائی وے ناگوری اسٹاپ کے قریب گاڑی اورٹرک کے تصادم میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثہ سپرہائی وے پر کراچی آتے ہوئے پیش آیا۔

ترجمان نے بتایا کہ تیز رفتار گاڑی سپرہائی وے ناگوری کانٹا کے قریب کھڑے ٹرک سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

مقبول خبریں