کراچی:
آئی آئی چندریگر روڈ پر محکمہ متروکہ وقف املاک نے کاٹن ایکسچنج کی عمارت کو سیل کردیا ہے۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محکمہ وقف اسرار حسین شاہ کی جانب سے عمارت پر بینرز آویزاں کردیا گیا ہے۔
اس بینر میں کہا گیا ہے کہ کاٹن ایکسچینج بلڈنگ محکمہ متروکہ وقف کی ملکیت ہے۔یہ کارروائی عدالت کے حکم پر کی گئی ہے۔