سال 2025 میں ریکارڈ پاسپورٹس جاری کیے گئے

ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹے پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کی سہولت سے تاریخی طور پاسپورٹ اجرا میں آسانی ہوئی


آفتاب خان January 04, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

محکمہ پاسپورٹ سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال (2025) کے دوران ملک بھر کے مختلف شہروں سے مجموعی طور 55 لاکھ 72 ہزار 13 پاسپورٹ جاری کیے گئے جو کئی برس بعد ایک ریکارڈ ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران مجموعی طور 55 لاکھ 72 ہزار 13 پاسپورٹ جاری کیے گئے اور ایک سال میں اتنی بڑی تعداد میں پاسپورٹ اجرا کئی سال بعد ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ نارمل کیٹیگری کے 32 لاکھ 75 ہزار 263 پاسپورٹ جاری ہوئے اور ارجنٹ کیٹیگری کے 18 لاکھ 39 ہزار 487 پاسپورٹ جاری ہوئے۔

مزید بتایا گیا کہ فاسٹ ٹریک کیٹگری میں 2 لاکھ 76 ہزار 789 پاسپورٹس کا اجرا کیا گیا۔

محکمہ پاسپورٹس نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹے پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کی سہولت سے تاریخی طور پاسپورٹ اجرا میں آسانی ہوئی۔

مقبول خبریں