پنجاب پولیس کی کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، گینگ کا سرغنہ ہلاک

ہلاک ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ترجمان پنجاب پولیس


نعمان شیخ January 04, 2026
فوٹو: پنجاب پولیس

راجن پور:

پنجاب پولیس راجن پور نے سال نو میں  کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی اور کئی مقدمات میں مطلوب لونڈ گینگ کا سرغنہ شاہ دین کو ہلاک کردیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا  اور اس دوران فائرنگ سے لونڈ گینگ کا سرغنہ شاہ دین لونڈ ہلاک ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ راجن پور پولیس کی بھاری نفری لونڈ گینگ کے ٹھکانوں میں داخل ہوئی اور اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو زخمی ہوگئے لیکن ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے۔

ڈی پی او راجن پور نے بتایا کہ راجن پور پولیس کی جانب سے فرار ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

مقبول خبریں