‏سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج

مقدمہ نجف حمید،  عبدالظہور اور خالد منیر کے خلاف درج کیا ہے


نعیم اصغر January 05, 2026

‏سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل میں مقدمہ درج لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ نجف حمید،  عبدالظہور اور خالد منیر کے خلاف درج کیا ہے، مقدمہ جعلی دستاویزات کے زریعے اراضی منتقل کرنے پر درج ہوا، نجف حمید اس وقت حلقہ پٹواری اسلام آباد تھے۔

اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے اسلام آباد میں درج کیس میں سابق حلقہ پٹواری نجف حمید اور ریونیو افسرعبدالظہور کو ملزم نامزد کیا گیا۔

ملزمان پر ایک کنال قیمتی زمین بوگس انتقال کے ذریعے ہتھیانے کا الزام  ہے۔

مقبول خبریں