جارح مزاج بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ہاردک پانڈیا جام نگر ایئرپورٹ پر اپنی ماڈل گرل فرینڈ ماہیکا شرما اور ساتھی کرکٹر روہت شرما کے ساتھ نظر آئے۔
اس دوران پانڈیا اور ان کی گرل فرینڈ کو روہت شرما کا انتظار کرتے بھی دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے جولائی 2024 میں اپنی سابقہ بیوی نتاشہ کو طلاق کے دینے کے بعد اکتوبر 2025 میں ماہیکا شرما کے ساتھ اپنے تعلقات کو عوامی سطح پر آشکار کیا تھا۔
ہاردک پانڈیا ان دنوں وجے ہزارے ٹرافی میں ایک اوور میں 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 34 رنز بناکر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔