جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان عرف ارمی کی غیر قانونی کال سینٹر چلانے سے متعلق پیکا ایکٹ کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان عرف ارمی کی غیر قانونی کال سینٹر چلانے سے متعلق پیکا ایکٹ کے مقدمے میں درخواست انت کی سماعت ہوئی۔
وکیل صفائی خرم عباس اعوان ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم کیخلاف آج تک چالان پیش نہیں ہوا۔ مقدمے کا تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوتا ہے نہ کوئی گواہ۔ملزم کیخلاف کوئی تحریری شکایت بھی نہیں ہے۔
عدالت نے ملزم ارمغان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ملزم کیخلاف این سی سی آئی میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔