امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملہ، ملزم گرفتار

حملہ آور نے کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی


ویب ڈیسک January 05, 2026
حملے کے وقت خوش قسمتی سے نائب صدر اور ان کی اہلیہ گھر میں موجود نہیں تھیں

امریکی ریاست اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی نجی رہائش گاہ پر حملہ آور نے کھڑکی توڑ کر گھسنے کی کوشش کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور نے جھنجھلاہٹ کے عالم میں گھر کے پاس کھڑی سیکریٹ سروس کی کار کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

تاہم اس حملے کے وقت خوش قسمتی سے نائب صدر اور ان کے اہلِ خانہ گھر پر موجود نہیں تھے اور حملہ آور گھر میں گھسنے میں ناکام بھی رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نائب صدر کے گھر پر حملے کے فوری بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مشتبہ ملزم سے حملے کے محرکات جاننے کے لیے ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ ذاتی نوعیت کا تھا یا اس کے پیچھے کوئی سیاسی یا دیگر محرکات کارفرما تھے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس کو اپنے عہدے کے باعث 24 گھنٹے سیکریٹ سروس کی سیکیورٹی حاصل ہوتی ہے۔

تاہم ان کی نجی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کا انتظام ان کے سفری شیڈول اور موجودگی کے مطابق کم یا زیادہ کیا جاتا رہتا ہے۔

حکام نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ نائب صدر اور ان کے اہلِ خانہ کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے لائی جائیں گی۔

 

 

مقبول خبریں