کراچی میں بڑی تباہی کا منصوبہ: گرفتار دہشتگرد ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملزمان سے بارودی مواد سے بھرے ڈرم برآمد ہوئے تھے، تفتیشی افسر


کورٹ رپورٹر January 06, 2026
(فوٹو: فائل)

کراچی:

انسداد دہشتگردی کی منتظم  عدالت نے سی ٹی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو 24 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔

سی ٹی ڈی پولیس نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو عدالت میں پیش کردیا، ملزمان میں نیاز قادر عرف کنگ، ہمدان عرف فرید اور جلیل احمد عرف فرید شامل ہیں۔

تفتشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کو رئیس گوٹھ بلدیہ سے گرفتار کیا گیا جن کا تعلق کالعدم بی ایل اے کے بشیر زیب گروپ سے ہے، ملزمان سے بارودی مواد سے بھرے ڈرم برآمد ہوئے ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، بارود سے بھرے گیس سلنڈر اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ملزمان یہ بارودی مواد بلوچستان سے لائے تھے۔

مقبول خبریں