کراچی؛ لائف ٹائم وارنٹی ریفریجریٹر چند ماہ میں خراب، عدالت کا کمپنی کو 2 لاکھ ہرجانے کا حکم

عدالت نے خراب ریفریجریٹر کی جگہ نیا ریفریجریٹر دینے کا بھی حکم دے دیا


اسٹاف رپورٹر January 06, 2026

کنزیومر پروٹیکشن عدالت جنوبی نے لائف ٹائم وارنٹی ریفریجریٹر چند ماہ میں خراب ہونے پر دائر درخواست پر کمپنی کو 2 لاکھ روپے شہری کو بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

 کنزیومر پروٹیکشن عدالت جنوبی نے لائف ٹائم وارنٹی ریفریجریٹر چند ماہ میں خراب ہونے پر دائر درخواست پر پرائیویٹ کمپنی کیخلاف فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کمپنی کو 2 لاکھ روپے شہری کو بطور ہرجانہ دینے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے کمپنی کو قانونی چارہ جوئی کی مد میں 50 ہزار روپے ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے خراب ریفریجریٹر کی جگہ نیا ریفریجریٹر دینے کا بھی حکم دے دیا۔

درخواستگزار عارف نے دائر درخواست میں کہا تھا کہ چند ماہ قبل کلفٹن کے علاقے سے ریفریجریٹر خریدا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل فہیم فراز ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کمپنی کی جانب سے ریفریجریٹر کی لائف ٹائم وارنٹی دی گئی تھی جو چند ماہ میں ہی خراب ہوگیا، متعدد بار شکایت کی اور ٹھیک کرانے کے باوجود ریفریجریٹر ٹھیک نہیں ہوا۔

کمپنی کی جانب سے خراب ریفریجریٹر کے بدلے نیا دینے کا کہا مگر ٹال مٹول کرکے تاحال ریفریجریٹر نہیں ملا۔

مقبول خبریں