پاک افغان سرحد کی بندش سے سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پشاور میں سبزی کی فی کلو قیمت 100 روپے سے بھی کم، ٹماٹر 40 روپے فی کلو میں فروخت


اسٹاف رپورٹر January 06, 2026

پاک افغان سرحد کی اور درآمد نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں سبزی کی قیمتیں کم ترین سطح پر آگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش اور سبزیاں افغانستان درآمد نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں سبزی کی قیمت 100 روپے سے بھی نیچے آگئی۔

پشاور میں آلو 20 روپے فی کلو، پھول گوبھی 20 روپے، پیار 40 سے 60 روپے فی کلو، ٹماٹر کی قیمت بھی کمی کے بعد 40 روپے فی کلو تک آگئی ہے۔

اس کے علاوہ بینگن 40 روپے فی، کلو ادرک 330 روپے، فی مٹر 60 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔

پاک افغان سرحد کی بندش کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں مزید کمی کے امکانات ہیں۔

مقبول خبریں