پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آخری اسائنمنٹ ہے۔
اس سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
تین میچز کی سیریز کے بقیہ دو میچز 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
سیریز کے تمام میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوں گے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری کو پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ سے ہوگا۔