کراچی:
نیو کراچی صنعتی ایریا میں لیدر فیکٹری سے ملزمان 10 لیپ ٹاپ، مشینوں کے کارڈز اور جیکٹس چوری کرکے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گبول ٹاؤن تھانے کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا سیکٹر 16 میں قائم قائد لیدر فیکٹری میں تین ملزمان دروازے کی جالی اور کنڈا کاٹ کر اندر داخل ہوئے۔
ملزمان نے فیکٹری کے ایک کمرے میں رکھے اسٹاف کے10 لیں ٹاپ، مشینوں کے کارڈزاور دوسرے کمرے میں رکھی امپورٹڈ جیکٹس چوری کرلیں۔
ملزمان نے تمام سامان بوروں میں بھرا اور پیدل ہی فرار ہوگئے، واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کیا۔
پولیس نے چوری کی واردات کے بعد ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے، پولیس جلد اصل ملزمان کو گرفتارکرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔