کراچی:
سپر ہائی وے پرواقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ٹریفک حادثے میں کار سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے سپرہائی وے پرواقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈمپر کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں کار سوار شخص جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ نادر ولد نور محمد اور زخمی کی شناخت 30 سالہ طارق ولد نظام الدین کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی کے مطابق تیز رفتار کار سڑک پرمخالف سمت سے آرہی تھی اور سامنے سے آنے والے ویگو ڈالے کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ اور بجلی کے گھمبے سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی، پولیس حادثے سے متعلق مزید قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔