بیرون ملک سے آنے والی منشیات کی کھیپ کا مرکزی ملزم گرفتار

منشیات جرمنی سے ڈاک کے ذریعے پاکستان منگوائی گئی تھی جس کی مالیت 32 کروڑ سے زائد تھی، حکام


اسٹاف رپورٹر January 07, 2026

کراچی:

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے بیرون ملک سے آنے والی منشیات کی کھیپ کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق منشیات جرمنی سے ڈاک کے ذریعے پاکستان منگوائی گئی تھی، برآمد کی جانے والی 10 ہزار سے زائد ایکٹسی پِلز کا وزن تقریباً ساڑھے 4 کلو اور مالیت 32 کروڑ سے زائد ہے۔

مرکزی ملزم شیر محمد ولد محمد جان نامی شخص ودیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دسمبر میں کراچی ائیرپورٹ پہنچنے والی منشیات کے پارسل کو حاصل کرنے ایک شخص کامران خان ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

کسٹمز حکام نے کامیابی سے جال بچھایا اور کورنگی میں واقع منشیات فروشوں کے اڈے کا پتہ لگایا۔بروقت کاروائی کے نتیجے 9 ملزمان سمیت مرکزی ملزم شیر محمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان نے چھاپے کے دوران شدید مزاحمت بھی کی جس سے کسٹمز اہلکار زخمی اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

مقبول خبریں