روس نے امریکی فورسز سے اپنے آئل ٹینکر کے تحفظ کیلیے آبدوز بھیج دی

امریکی بحریہ نے روسی پرچم بردار آئل ٹینکر کو ضبط کرلیا


ویب ڈیسک January 07, 2026
امریکی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسہ پرچم بردار آئل ٹینکر ضبط کرلیا

روس نے وینزویلا سے منسلک اپنے ایک روسی پرچم بردار آئل ٹینکر کی حفاظت کے لیے آبدوز سمیت بحری جہازوں کا حفاظتی دستہ روانہ کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور روس کے درمیان سمندری محاذ پر کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز کے بقول ایک عرصے سے روسی پرچم والے تیل بردار جہاز کی نگرانی اور تعاقب کے بعد قبضے میں لیا۔

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ آئل ٹینکر ان جہازوں کے اس خفیہ نیٹ ورک کا حصہ ہے جسے ’شیڈو فلیٹ‘ کا نام دیا جاتا ہے اور جس کے ذریعے وینزویلا، روس اور ایران جیسے پابندیوں کی زد میں آئے ممالک کا خام تیل عالمی منڈی تک پہنچایا جاتا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل اور امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق روس نے ٹینکر کے تحفظ کے لیے ایک آبدوز اور دیگر جنگی بحری جہاز تعینات کر دیے ہیں جس کی تصدیق امریکی حکام نے بھی کی ہے۔

روس کی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ امریکی فورسز کے ہمارے بحری جہاز کے تعاقب اور پھر قبضے پر شدید تشویش ہے۔

دوسری جانب امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ اس جہاز نے اپنی رجسٹریشن روس منتقل کر لی اور نام بیلا 1 سے بدل کر مارینرا رکھ دیا اور گزشتہ ماہ عملے نے جہاز پر روسی پرچم بھی نمایاں طور پر پینٹ کیا۔

یہ آئل ٹینکر سنہ 2024 سے امریکی پابندیوں کی زد میں ہے اور اس پر ایران اور حزب اللہ سے مبینہ روابط کا الزام بھی عائد کیا جا چکا ہے۔

اگرچہ یہ جہاز وینزویلا کی جانب سفر کر رہا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق ناکہ بندی سے بچ نکلنے کے وقت اس میں کوئی تیل موجود نہیں تھا۔

 

مقبول خبریں