کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 438ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 600روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 66ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 515روپے گھٹ کر 3لاکھ 99ہزار 658روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 236 روپے کی کمی سے 8ہزار 125روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 203روپے کی کمی سے 6ہزار 965روپے کی سطح پر آگئی۔