حکومت پنجاب کا متعدد سرکاری ڈپارٹمنس میں ڈاؤن سائزنگ کا فیصلہ

ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا


قیصر شیرازی January 08, 2026
حکومت پنجاب نے گزشتہ روز 49 افسران کے تبادلے کردیے تھے—فوٹو: فائل

پنجاب کی صوبائی حکومت نے متعدد سرکاری ڈپارٹمنٹس میں ڈاؤن سائزنگ کا فیصلہ کرتےہوئے اس کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد ڈپارٹمنٹس میں ملازمین کی کمی کے لیے جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری آئی اینڈ سی، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس، ایڈیشنل سیکریٹری اور ایک نمائندہ کمیٹی نامزد کرے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کو وسیع اختیارات حاصل ہوں گے اور کمیٹی تمام اداروں کے اضافی ملازمین فارغ اور خالی سیٹیں ختم کرے گی اور نظام کی بہتری کے لیے تجاویز دے گی۔

مقبول خبریں