سوئی سدرن کا صنعتی صارفین کیلئے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان

صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی اتوار صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہے گی، ترجمان ایس ایس جی سی


اسٹاف رپورٹر January 09, 2026

کراچی:

سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتی صارفین کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کردیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی اتوار صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہے گی۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی معمول کے مطابق رات 10 سے صبح 5 تک معطل رہے گی۔

مقبول خبریں