برسبین: ٹینس میچ کے دوران دلچسپ واقعہ، ٹرین کے ہارن نے دو مرتبہ کھیل رکوا دیا

اس اچانک شور نے نہ صرف کھلاڑی بلکہ تماشائیوں کو بھی چونکا دیا


اسپورٹس ڈیسک January 09, 2026

برسبین میں ہونے والے ایک ٹینس میچ کے دوران ایک دلچسپ اور غیر متوقع لمحہ دیکھنے میں آیا جب کھیل کے دوران اچانک ٹرین کا ہارن بج اٹھا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان روسی ٹینس اسٹار میرا آندریوا یوکرین کی کھلاڑی مارٹا کوسٹیوک کے خلاف سروس کی تیاری کر رہی تھیں کہ اچانک ٹرین کا ہارن بج اٹھا۔

میرا نے پہلی بار ہارن کی آواز پر کھیل روک دیا اور دوبارہ گیند اچھال کر سرو کرنے کی کوشش کی، مگر عین اسی لمحے ٹرین کا ہارن ایک بار پھر بج گیا۔

اس اچانک شور نے نہ صرف کھلاڑی بلکہ تماشائیوں کو بھی چونکا دیا، اور یہ منظر میچ کے دوران سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

 

مقبول خبریں