حکومت کا نجی کمپنی سے کینسر ادویات مفت فراہمی کا معاہدہ

پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کے تحت 741 کے قریب مریضوں کو پہلے مرحلے میں مفت ادویات فراہم کی جائیں گی


ضیغم نقوی January 09, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

کینسرکے مریضوں کیلیے بڑی خبر آگئی۔ وزارت قومی صحت کا نجی دواساز کمپنی روش Roche کے ساتھ مفت ادویات فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔

پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کے تحت 741 کے قریب مریضوں کو پہلے مرحلے میں مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، ہرمریض کو ایک کروڑروپے کی ادویات مفت فراہم کی جائیں گی، 10 لاکھ حکومت پاکستان اور 90 لاکھ نجی کمپنی روش فراہم کریگی ۔

کینسرکے مریضوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مفت ادویات فراہمی کے معاہدے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ وفاقی سیکریٹری صحت حامد یعقوب شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اسلام آباد،آزادکشمیر اورگلگت بلتستان کے کینسر مریضوں کومفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ ادویات حکومت پاکستان اور ملٹی نیشنل دواسازکمپنی کے مشترکہ تعاون سے فراہم کی جائے گی۔ پانچ سالہ معاہدے کے تحت کینسرکے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے بتایاکہ یہ سہولت پمز میں علاج کے لیے آنیوالے ا سلام آباد ،آزادکشمیر اورگلگت بلتستان کے شہریوں کو میسر ہو گی، پاکستان میں ایک کروڑ تیس لاکھ لوگ مختلف بیماریوں کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔

پانچ سال کے دوران کینسرکے ایک مریض پر 98 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ معاہدے سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد ہر 741 مریضوں کوفی مریض تقریبا ایک کروڑروپے مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی۔ یہ پہلا مرحلہ ہے،  اسے مزیدبڑھایاجائے گا، پھیپھڑے،جگر اور بریسٹ کینسرکے مریضوں کوسہولت ملے گی۔

مقبول خبریں