فٹبال کوچ اور گرل فرینڈ کو بچوں سے جنسی زیادتی کی ویڈیو بنانے پر قید کی سزائیں

ہائی اسکول کے ہیڈ فٹ بال کوچ اور انکی گرل فرینڈ کو 8 سے 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے


ویب ڈیسک January 13, 2026
فٹبال ہیڈ کوچ اور گرل فرینڈ کو چائلڈپورنوگرافی پر قید کی سزا

ویلی ہائی اسکول کے ہیڈ فٹ بال کوچ اور ان کی گرل فرینڈ پر اسکول کی حدود میں نابالغ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کے جرم میں سزا سنادی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اینٹون واشنگٹن اور ان کی گرل فرینڈ جاڈا کول پر متعدد بچوں کے ساتھ نامناسب حرکات اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کا الزام تھا۔

استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ اس جوڑے کو ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ وہ ایک طالبہ کا جنسی استحصال کر رہے ہیں جس کی عمر 16 سال سے کم تھی۔

دونوں نے جن بچوں کے ساتھ جنسی عمل کرائے اور ان کی ویڈیوز بنائیں ان کی عمریں 9 سے 15 سال کے درمیان تھی۔

46 سالہ اینٹوون واشنگٹن اور 27 سالہ جاڈا کول نے بچوں کے جنسی استحصال کے مواد اور بے حیائی کے لیے ایک نابالغ کو استعمال کرنے کی کوشش کرنے کا جرم بھی قبول کیا۔

تفتیش کاروں کے فٹبال کوچ کے ایک 16 سال کے بچے کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بھی شواہد ملے لیکن وہ باہمی رضامندی سے تھا اور 16 سال سے زائد کو اجازت ہے اس لیے سزا نہیں ہوئی۔

ان کے موبائل فونز سے 3 سال تک کے معصوم بچوں کی بھی متعدد برہنہ تصاویر بھی ملی تھیں جن کا آن لائن غلط استعمال کرنے کا الزام بھی تھا۔

جیوری نے دونوں پر فحش نگاری کی تیاری میں نابالغ کے استعمال کے 7، جنسی بہکاوے کے 4 اور مارچ میں ایک بچے کے جنسی برتاؤ اور فرسٹ ڈگری اغوا کی تصویر کشی کے ایک جرم پر فرد جرم عائد کی۔

الزامات کو قبول کرکے ندامت کا اظہار کرنے اور سزا قبول کرنے کے معاہدے کی درخواست کی وجہ سے باقی الزامات کو خارج کر دیا گیا تھا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو 8 سے 25 سال قید کی سزا سنائی جب کہ دونوں کو تاحیات بطور جنسی مجرم نگرانی کے دائرے میں رہنا ہوگا۔

 

مقبول خبریں