اسلام آباد میں ہائی کورٹ کے وکیل شیخ عبدالرؤف کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ آئی نائن کی حدود میں پی ٹی وی دفتر کے قریب سے لاش ملی، جس کی شناخت ہائی کورٹ کے وکیل شیخ عبد الرؤف سے ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول شیخ عبد الروف ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو سر کے پچھلے حصے میں گولی ماری گئی جو پیشانی سے نکل گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں،
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ساتھی وکیل کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج ہڑتال اور عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔