ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 7 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرگئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق رپورٹ جاری کردی، 1 ہفتے میں 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز مزید بڑھ گئے


احتشام مفتی January 15, 2026
فوٹو فائل

ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے اضافے کا رحجان رواں ہفتے بھی برقرار رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملکی ذرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 21ارب 24کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بڑھ کر 16ارب 7 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت بھی ایک ہفتے میں 4 کروڑ ڈالر اضافے سے 5ارب 17 کروڑ 66لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مقبول خبریں