سوشل میڈیا پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارکردگی سے متعلق غلط فہمیوں کے حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے راجا رفعت مختار نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ کیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر روزانہ 94 بین الاقوامی پروازوں کی ہینڈلنگ کی جاتی ہے، یومیہ 10 ہزار سے زائد بین الاقوامی مسافروں کی امیگریشن کلیئرنس ہوتی ہے، مصروف اوقات میں پروازوں کی بیک وقت آمد سے عارضی ہجوم پیدا ہوتا ہے۔
13 جنوری کو ایف آئی اے امیگریشن نے ایک گھنٹے میں 2,400 مسافروں کی کلیئرنس مکمل کرنے کا ریکارڈ بنایا، اسلام آباد ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن 3 شفٹوں میں کام کر رہی ہے، روانگی کیلئے 15 اور آمد کیلئے 13 امیگریشن کاؤنٹرز فعال ہیں، موسمی حالات اور تکنیکی خرابیوں کے باعث پروازوں میں تاخیر ہجوم کی وجہ بنتی ہے۔
ڈی جی ایف ائی اے کو بتایا گیا کہ ایک گھنٹے میں اوسطاً 4 مسافر فی منٹ کلیئر کیے گئے، ایف آئی اے اور پی اے اے کے درمیان قریبی رابطہ اور ہم آہنگی جاری ہے، اس موقع پر کیو مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ مرحلہ وار ای گیٹس کے نفاذ پر اتفاق ہوچکا ہے۔
ایف آئی اے عملے میں اضافے اور پری ڈیپارچر ایپ کے اجرا کا اعلان بھی کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے نے مسافروں کی رہنمائی کیلئے کیو اسٹاف کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا۔۔۔۔۔
ترجمان کے مطابق کیو مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیاہے، مرحلہ وار ای گیٹس کے نفاذ پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے عملے میں اضافے اور پری ڈیپارچر ایپ کے اجرا کا اعلان کیا گیا جب کہ مسافروں کی رہنمائی کے لیے کیو اسٹاف کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔