کراچی:
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نےکراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کےدوران 77لاکھ روپےمالیت کی منشیات قبضے میں لے لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور خفیہ اطلاع پر گڈاپ ٹاؤن کے قریب گاڑی سے 72کلوگرام چرس برآمد کی گئی، نادرن بائی پاس کے قریب گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔
ترجمان نے بتایا کہ رنگ روڈ پشاور میں واقع کورئیر آفس میں کرکٹ بیٹ میں چھپائی گئی ایک کلوگرام چرس برآمد کی گئی اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے مسافرکے پیٹ سے 180گرام وزنی کوکین بھرے 8 کیپسولز برآمد کیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ کارروائیوں میں 79.18 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں، جس کی مالیت 77 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے اور ان کارروائیوں کا انسدادمنشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔